عالمی خبریں

سرجیکل سٹرائیکس، نریندر مودی کی کشمیر میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی

نومبر 4, 2021 2 min

سرجیکل سٹرائیکس، نریندر مودی کی کشمیر میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی

Reading Time: 2 minutes

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی کا تہوار انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات فوجیوں کے ساتھ منایا اور اس موقع پر کہا کہ ’مجھے سرجیکل سٹرائیکس میں آپ کے کردار پر فخر ہے۔‘

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ 2016 میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سرجیکل سٹرائیکس انڈین فوج کے عزم اور صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہیں اور یہ کہ سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بعد آخری فوجی کے بحفاظت واپس آنے تک انہوں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔

واضح رہے کہ انڈیا نے 29 ستمبر 2016 کو جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں آرمی بیس پر دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایل او سی کے پار سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

نریندر مودی نے راجوری کے سرحدی ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارے سپاہی ’بھارت ماتا‘ کے ’سرکشا کاوچ‘ ہیں۔ یہ آپ سب کی وجہ سے ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ سکون سے سو سکتے ہیں اور تہواروں کے دوران یہاں خوشی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل سرجیکل سٹرائیک کے بعد دہشت گردی پھیلانے کی کوششیں کی گئیں لیکن انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔

دیوالی پر وزیراعظم مودی نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ سرجیکل سٹرائیکس میں آپ کے کردار پر فخر ہے۔‘
’سرجیکل سٹرائیک میں آپ کے کردار کو ملک یاد رکھے گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے