عراق کے الیکشن میں کیا ہوا، احتجاج کیوں؟
Reading Time: < 1 minuteعراق میں الیکشن ہارنے والی عسکری شیعہ تنظیموں کے سیاسی گروپ کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو فراڈ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
جمعے کو پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران کے حامی عسکری گروپ حاشد الشابی کے سیاسی بازو کو حالیہ الیکشن میں پارلیمان میں کم نشستیں ملنے پر اُس کے حامیوں نے نتائج کو ’فراڈ‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
عراق میں کثیر الجماعتی حاشد گروپ کے سیاسی ونگ فتح نے پارلیمان کی لگ بھگ 15 نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ کی کُل 329 نشتیں ہیں۔
گذشتہ انتخابات میں اس اتحاد کو 48 سیٹیں ملی تھیں اور یہ پارلیمان کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھرا تھا۔
حالیہ الیکشن میں ایران کے ناقد شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کی جماعت نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں۔
Array