عالمی خبریں

ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر پر کیپٹل ہل حملے میں فرد جرم عائد

نومبر 13, 2021 < 1 min

ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر پر کیپٹل ہل حملے میں فرد جرم عائد

Reading Time: < 1 minute

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر سٹیو بینن پر کیپٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کے سامنے گواہی دینے سے انکار کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ سابق صدر کے طویل عرصے تک مشیر کے عہدے پر فائز رہنے والے سٹیو بینن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

بینن کے بارے میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان رابطوں کا علم تھا۔

سٹیو بینن پر گواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے اور کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی سلیکٹ کمیٹی نے 67 سالہ بینن کو 23 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

وہ ان درجنوں افراد میں شامل تھے جنہیں اس حملے کی گواہی دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بینن کے پاس ایسی اہم معلومات ہیں جن سے کیپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کے محرکات کو سمجھا جا سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے