طبی معائنے میں بائیڈن ڈیڑھ گھنٹہ بے ہوش، کملا صدر بنیں
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر جو بائیڈن کے طبی معائنے کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کو مختصر دورانیے کے لیے اقتدار منتقل کیا گیا۔
وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون قائم مقام صدر بنیں۔
اے ایف پی کے مطابق کملا ہیرس نے ایک گھنٹے اور 25 منٹ کے لیے قائم مقام صدر بن کر تاریخ رقم کی۔
وہ ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے امریکہ کے صدر کے اختیارات سنبھال لیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق معمول کے طبی معائنے کے دوران صدر جو بائیڈن کی کلونو سکوپی کی گئی جس کے لیے انہیں اینستھیزیا دیا گیا۔
صدر جو بائیڈن اپنی 79 ویں سالگرہ کے دن واشنگٹن سے کچھ دور واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر گئے تھے۔
جو بائیڈن امریکی تاریخ میں صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے سب سے عمر رسیدہ صدر ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ جو بائیڈن مکمل صحت مند اور ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے فِٹ ہیں۔
Array