امریکہ میں کرسمس پریڈ پر گاڑی سے حملہ، 5 کچل کر ہلاک
امریکہ کی ریاست وسکونسن میں ایک کرسمس پریڈ کے شرکا کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ووکیشا شہر کے پولیس چیف کے مطابق کچھ افراد مر گئے ہیں تاہم انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔
پولیس کے مطابق 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

