عالمی خبریں

نئے ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف کورونا ویکسین کتنی مؤثر؟

دسمبر 8, 2021 < 1 min

نئے ویریئنٹ اومی کرون کے خلاف کورونا ویکسین کتنی مؤثر؟

Reading Time: < 1 minute

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیا ویریئنٹ اومی کرون کورونا کی پہلی اقسام کے مقابلے میں زیادہ شدید بیماری کا باعث نہیں بن رہا، اور ‘اس بات کا امکان بہت کم ہے’ کہ ویکسین اس پر بالکل ہی اثر انداز نہ ہو سکے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارےکے ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اگرچہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں بہت کچھ سمجھنا باقی ہے، تاہم ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے لوگوں کو ڈیلٹا اور دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ بیمار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ابتدائی اعداد و شمار سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ زیادہ شدید ہے۔ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔’

‘یہ اومی کرون کے بہت ابتدائی دن ہیں، ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا کہ ہم اس کی علامتوں کو کیسے سمجھتے ہیں۔’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی علامت موجود نہیں کہ اومی کرون موجودہ کورونا ویکسینز کے ذریعے فراہم کردہ حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کر سکتا ہے۔

56 سالہ وبائی امراض کے ماہر اور سابق ٹراما سرجن نے کہا ‘ہمارے پاس انتہائی موثر ویکسین ہیں جو کہ اب تک کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہیں، شدید بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے کے معاملے میں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ایسا سوچنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ویکیسن اومی کرون کے مقابلے میں کام نہیں کریں گی۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے