عالمی خبریں

انڈین فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 11 ہلاک

دسمبر 8, 2021 < 1 min

انڈین فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 11 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈین فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں آرمی چیف بھی سوار تھے.

انڈین فضائیہ کے مطابق ایئر فورس کا ایم آئی وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو ا جس میں انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان اہلیہ سمیت دیگر 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

انڈین ایئر فورس نے بدھ کی شام اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سےلکھا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ، یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنرل بپن راوت، (ان کی اہلیہ) مادھولکا راوت اور ہیلی کاپٹر پر موجود 11 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

قبل ازیں بدھ کی دوپہر انڈین فضائیہ نے بتایا تھا کہ انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کو جنوبی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا ۔


انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدھ کو گرنے والے اس فوجی ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے ساتھ ان کا سٹاف اور خاندان کے کچھ افراد موجود تھے۔

انڈین فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا تھا کہ ‘ایئر فورس کا ایک ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سوار تھے، آج تمل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثے کا شکار ہوا ہے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے