ایلون مُسک کی ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش، کتنے ارب ڈالر کی بولی لگائی؟
Reading Time: < 1 minuteالیکٹرک کاریں بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کو خریدنے کی پیش کش کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں فائل کیے نوٹس کے مطابق ایلون مسک نے 54.20 ڈالر فی شیئر کی بولی دیتے ہوئے ٹوئٹر کے 100 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بولی رواں سال جنوری 28 کی فی شیئر کلوزنگ قیمت سے 54 فیصد زیادہ ہے۔
ٹوئٹر نے ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدنے کی پیش کش کی تصدیق کی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے دی گئی پیش کش میں کمپنی کی کل مالیت 43 ارب اور 40 کروڑ ڈالرز لگائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر بورڈ ٹیسلا چیف کی جانب سے ’غیرمطلوب اور کسی پابندی کے بغیر‘ پیش کش کی جانچ کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز اس تجویز کا جائزہ لے گا تاکہ ایسے لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے جو ٹوئٹر اور اس کے سٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہو۔‘