شوبز متفرق خبریں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کو آٹھ برس قید کرنے کی درخواست کیوں؟

جولائی 29, 2022

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کو آٹھ برس قید کرنے کی درخواست کیوں؟

سپین کے شہر بارسلونا میں سرکاری استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں عالمی میوزک سپر سٹار شکیرا کو آٹھ سال سے زیادہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ کریں گے۔

جمعے کو یہ بیان اس وقت دیا گیا جب شکیرا نے ٹیکس فراڈ کے الزامات پر حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا۔

ہپس ڈونٹ لائی گانے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی 45 سالہ گلوکارہ کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے اب عدالت کو تاریخ مقرر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

استغاثہ نے گلوکارہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سنہ 2012 اور 2014 کے درمیان کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو (تقریباً 69.9 ملین روپے) کا ہسپانوی ٹیکس آفس کو دھوکہ دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے