عالمی خبریں

ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل کو رشوت کے جرم میں قید کی سزا

ستمبر 1, 2022

ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل کو رشوت کے جرم میں قید کی سزا

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصورپرشمسی توانائی کے ایک منصوبے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے 3 الزامات تھے۔

کوالالمپور کی ہائیکورٹ نے روسما منصور کو ان الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

روسما منصور کے شوہر نجیب رزاق کو کچھ دن قبل کرپشن مقدمات میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدالت نے سابق خاتون اول کی درخواست پر حکم امتناع بھی جاری کیا، جس کے باعث رومسا منصور کو فوری طور پر جیل نہیں بھیجا جائے گا اور وہ فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کرسکیں گی۔

70 سالہ روسما منصور اپنے شوہر کے دور اقتدار میں شاہانہ طرززندگی کے حوالے سے مشہور ہوئی تھیں اور جب پولیس نے اس جوڑے کے گھر 2018 میں چھاپہ مارا تو 16 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے