عالمی خبریں

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں

ستمبر 5, 2022 < 1 min

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں

Reading Time: < 1 minute

بھارتی نثراد رشی سوناک کو شکست ہو گئی جبکہ لز ٹرس کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ وہ بطور سیکرٹری خارجہ خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس ( Liz truss) برطانیہ کی نئی وزیراعظم ہونگی، کنزرویٹو پارٹی نے لز ٹرس کو نیا قائد منتخب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس منگل کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی، ریٹرننگ افسر نے حکمران کنزرویٹو جماعت کے نئے قائد کا اعلان کیا۔

لز ٹرس کو 81326 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل رشی سوناک 60399 ووٹ لے سکے۔

اس موقع پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہونے والی لز ٹرس کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ لز ٹرس کا انتخاب ان کی اپنی سیاسی جماعت کے ارکان نے کیا ہے۔وزیراعظم بورس جانسن نے استعفی دے دیا تھا۔

برطانیہ میں اگر کوئی وزیراعظم مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے تو اس کا مطلب فوری انتخابات نہیں ہوتا۔ عام طور پر حکمران جماعت ہی ایک نیا سربراہ چن لیتی ہے۔

اسی لئے صرف کنزرویٹو ممبران پارلیمان نے ہی ووٹ دیا۔ دو امیدواروں لز ٹرس اور سابق چانسلر رشی سونک درمیان مقابلے میں لز ٹرس فاتح قرار پائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے