روس کی جوابی کارروائی،25 اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد
روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ۲۵ امریکی شہریوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزیر تجارت جینا رائمانڈو،ہولی ووڈ کے اداکار شیان پین ،بنجمن ایڈورڈ میئرا اسٹیلر سمیت 25 امریکی شہریوں کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روسی امور خارجہ کا موقف ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے بعض روسی شہریوں کے خلاف پابندیوں میں وسعت دینے کے جواب میں روس نے بھی 25 امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں جن میں سے بیشتر کا تعلق، سیاست،کاروباری اور فنی دنیا سے ہے۔

