چارلس سوم نے برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنھبال لیا
Reading Time: < 1 minuteنئے برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ بادشاہت کا حلف اٹھا لیا۔
سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی منصب سنبھالنے کی تقریب منعقد ہوئی، ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اس موقع پر کنگ چارلس سوئم نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر اور کنگ چارلس کے بڑے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔
دو روز قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔
Array