شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،پیوٹن اورشی جن پنگ کی ملاقات متوقع
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمر قند میں 15 ستمبر سے شروع ہو گا، جس میں پاکستان، بھارت، چین، روس سمیت دیگر رکن ممالک کے سر براہ شریک ہوں گے۔
روس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے موقع پر صدر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات متوقع ہے تاہم ابھی تک چین کی جانب سے صدر کے سفری منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم مودی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

