سائنس اور ٹیکنالوجی

امریکی سیٹلائٹ سے منتشر ٹکٹروں سے دوسرے سیاروں کو خطرہ

ستمبر 12, 2022 < 1 min

امریکی سیٹلائٹ سے منتشر ٹکٹروں سے دوسرے سیاروں کو خطرہ

Reading Time: < 1 minute

ایک امریکی سیٹیلائٹ سے منتشر ہونے والے ٹکڑوں سے دوسرے سیاروں کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ سیٹلائٹ امریکی جیوسٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جس کا کنٹرول سیٹلائٹ فرم انٹیل ساٹ کے پاس ہے۔

ہفتے کو ایک امریکی سیٹلائٹ کے مدار میں جزوی طور پر منتشر ہونے سے کرہ ارض کے گرد چکر لگانے والے دیگر خلائی جہاز کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

ماسکو میں قائم روسی اکیڈمی آف سائنسز کے کیلڈیش انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ میتھمیٹکس کے مطابق مذکورہ سیٹلائٹ امریکی جیو سٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جس کا کنٹرول سیٹلائٹ فرم انٹیل ساٹ کے پاس ہے۔

یہ سیٹلائٹ 1999 میں Intelsat 802 سیٹلائٹ کے بیک اپ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوربینیں کئی چھوٹے سائز کے ٹکڑوں کا سراغ لگا رہی ہیں جو کہ گلیکسی 11 سے ٹوٹے ہیں اور اب مدار میں موجود دیگر مواصلاتی سیاروں کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے