عالمی خبریں

پاکستان میں وبائی امراض کی دوسری آفت کا خطرہ:عالمی ادارہ صحت

ستمبر 19, 2022

پاکستان میں وبائی امراض کی دوسری آفت کا خطرہ:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض سے بیماریوں اور اموات کی صورت میں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر ِ ادارہ ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف جان لیوا وباؤں کے پھیلاؤ سے خبردار کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سربراہ عالمی صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ایک اور ناگہانی آفت وبائی امراض کے پھوٹنے اور ان سے ہونے والے جانی نقصان کی صورت میں سر اُٹھا سکتی ہے۔

انہوں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے