ایران مظاہرین کے خلاف ’غیر متناسب‘ طاقت کا استعمال نہ کرے: اقوام متحدہ
Reading Time: < 1 minuteاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے مظاہرین کے خلاف ’غیر متناسب‘ طاقت کا استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں انتونیو گوتریس نے صدر ابراہیم رئیسی پر انسانی حقوق بشمول آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کے احترام پر زور دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مظاہروں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر ہمیں تشویش ہے۔‘
Array