کھیل

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان

اگست 21, 2017 < 1 min

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان

Reading Time: < 1 minute

بل آخر نو برس کے بعد پاکستان کے کرکٹ مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر آ رہی ہے۔ ورلڈ الیون کے ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اب ممکن دکھائی دیتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں میچوں کیلئے میدان تیارہے۔ اس کے بعد سری لنکا کی جانب سے بھی لاہور میں ایک ٹی ٹونٹی میچ ممکن دکھائی دیتاہے جب وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گا۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سے تین بیس اوورز کے میچوں کی سیریز اس سال نومبر میں لاہور میں ممکن دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک پریس کانفرنس میں کرکٹ میچوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یقین دلایا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے صدارتی سطح کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں پندرہ کھلاڑی شامل ہوں گے جن کا تعلق تمام نو ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں سے ہے۔ یہ دورہ ایک ہفتے کی طوالت کا حامل ہوگا اور ورلڈ الیون کی ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے