فرانس میں پٹرول کی قلت،پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
Reading Time: < 1 minuteفرانس میں پٹرول کا بحران،30 فیصد پیٹرول پمپوں پر ترسیل کی قلت کا سامنا ہے۔ گوسائن ویلے شہر کے ایک پیٹرول پمپ پر صارفین کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔
پیٹرول پمپ ملازمین کے مطابق کل شہر بھر کے پیٹرول پمپ بند رہے اور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ان کے پمپ کو پیٹرول کی ترسیل کی گئی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی بدنظمی کے سدّباب کے لئے پولیس نے پیٹرول پمپ پر ٹریفک کنٹرول کا فریضہ ادا کیا۔ تاہم پیٹرول لیتے وقت گاہکوں کے درمیان جھگڑے اور تو تکار کے واقعات پیش آتے رہے۔
پیٹرول پمپ کے ملازمین کے مطابق صارفین کو پیٹرول کے حصول کے لئے اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔
Array