امریکی تفریح گاہ میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،مسلح شخص گرفتار
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا کے تفریح مقام پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں نے پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی کے ہائکنگ ٹریل پر پیش آیا۔
گولیاں لگنے سے پانچ افراد موت پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں بھی ایک پولیس افسر شامل ہے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے تاحال ملزم کی شناخت، عمر اور فائرنگ کرنے کی وجوہات سے متعلق میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
Array