صادق و امین حذف کرنے کی درخواست
Reading Time: < 1 minuteسابق آئی جی پولیس و ایڈووکیٹ سلیم اللہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی شق 99 ایف میں صادق اور امین کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، صادق اور امین کے الفاظ صرف بنی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے منسوب ہیں، عام شخص صادق اور امین کے معیار پو پورا نہیں اتر سکتا، جبکہ تاریخ اسلام میں کسی دوسری شخصیت کے ساتھ یہ الفاظ منسوب نہیں کیے گئے، درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ قانون سے صادق اور امین کے الفاط حذف کرکے متبادل الفاظ کا استعمال کیا جائے، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز کو صادق و امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد صادق اور امین کی بحث چل نکلی ہے ۔
Array