پاکستان

نیسلے اور شیزان کا جھوٹ پکڑا گیا

اگست 24, 2017 2 min

نیسلے اور شیزان کا جھوٹ پکڑا گیا

Reading Time: 2 minutes

کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نیسلے پاکستان اور شیزان سمیت فروٹ جوس بنانے والی 6 کمپنیوں کو دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ پر شو کاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔۔۔کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہونیوالی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی پی نے فروٹ جوس بنانے والی چھ کمپنیوں نیسلے پاکستان لمیٹڈ ، شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ ، سٹروپاک لمیٹڈ، اے ایف انٹرنیشنل ، سن لینڈ فوڈز اور ماہر فوڈ انڈسٹریزکوبادی النظر میں دھوکہ دھی پر مبنی مارکیٹنگ اور کمپی ٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نیسلے پاکستان لمیٹڈ اپنی پراڈکٹ نیسلے فروٹا وایٹل کی پیکیجنگ پر ” 100% اورنج جوس ” کا دعوی کرتے پائی گئی ہے ، شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈنے اپنی پراڈکٹ ‘آل پیور’ کی پیکیجنگ پر ” 100% جوس ” اور "وٹامن سے بھر پور ” پرنٹ کیا ہوا ہے، سٹروپاک لمیٹڈ اپنی پراڈکٹ ‘فروٹن ‘ کی پیکیجنگ پر ” 100% خالص ” کا سلوگن استعمال کر رہی ہے، اے ایف انٹرنیشنل نے اپنی پراڈکٹ کی پیکیجنگ پر ” 100% آم ” اور ” خالص فروٹ جوس” پرنٹ کیا ہوا ہے ، سن لینڈ فوڈز اپنی پراڈکٹ ‘ فروٹ فارم ‘ کی پیکیجنگ پر ” 100% خالص امرود کا جوس ” ، ” 100% خالص آم کا جوس ” ، "وٹامن سی سے بھر پور ” اور ” قدرتی ذائقہ ، کوئی مصنوعی رنگ شامل نہیں ” کا دعوی کررہی ہے اور ماہر فوڈ انڈسٹریز اپنے فروٹ جوس ‘کنٹری ‘ کی پیکیجنگ پر ” 100% خالص فروٹ سے ” کا دعوی کرتے پائے گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ان 6کمپنیز کی جانب سے کسی معقول بنیاد اور جواز کے بغیر یہ دعوی جات نہ صارفین سے دھوکہ دھی کے مترادف ہیں بلکہ اپنے حریف کاروباری اداروں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا نے کا باعث بھی ہیں اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی ہیں۔ اس لیے سی سی پی نے فروٹ جوس بنانے والی چھ کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز کے اندر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے