کھیل

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے بابر اور سرفراز کی دیوار

دسمبر 26, 2022 < 1 min

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے بابر اور سرفراز کی دیوار

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ہیں۔

سرفراز احمد اور بابر اعظم کے درمیان 196 رنز کی عمدہ شراکت داری کی وجہ سے پاکستان کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام سے کچھ دیر پہلے سرفراز 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سنیچری سکور کی ہے اور اس وقت 161رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پیر کو پاکستان کے اوپنرز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔اور 48 کے مجموعی سکور پر تین بلے باز آؤٹ ہو گئے۔

پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی گری جو سات رنز بنا سکے، شان مسعود تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز اوپنر امام الحق تھے جو 24 رنز بنا سکے۔ 

تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 62 رنز کی شراکت داری اس وقت ختم ہوئی جب سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی 110 پر چار وکٹیں گریں تو طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رکھے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کھیلنے کے لیے آئے اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر شراکت قائم کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے