کراچی ٹیسٹ، کم روشنی نے پاکستان کو شکست سے بچا لیا
Reading Time: < 1 minuteنیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا ہے۔
آخری دن کھیل کے اختتام کے قریب پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے نو کی اوسط سے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے تھے جب کھیل کم روشنی کے باعث سات اوور قبل ہی ختم کر دیا گیا۔
جمعے کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچ کے پانچویں دن دوسری اننگز میں پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تھی۔
تاہم بیٹنگ لائن کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے سعود شکیل نے نصف سینچری سکور کر لی۔
سعود شکیل اور محمد وسیم کے درمیان آٹھویں وکٹ کے لیے 71 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ سعود شکیل نے 55 ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ محمد وسیم 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے سیشن میں پاکستان نے 311 رنز آٹھ وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی۔
عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی چار، کپتان بابر اعظم 14، سرفراز احمد 53 اور آغا سلمان چھ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اوپنر امام الحق کریز سینچری سکور نہ کر سکے اور 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد وسیم نے 43 رنز سکور کیے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے 612 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی تھی۔