تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام
Reading Time: < 1 minuteنیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں دو وکٹوں سے ہرا کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 49 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
جمعے کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 63، کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے سلمان آغا اور محمد وسیم نے دو، دو، جبکہ اسامہ میر اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
281 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز میدان میں اترے تو ان کو سیریز میں تباہ کن بولنگ کرنے والے نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کا سامنا تھا۔ محمد حسنین اپنے ابتدائی سپیل میں متاثر کن بولنگ نہ کر سکے۔
بلیک کیپس کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب فِن ایلن 25 کے انفرادی سکور پر متبادل فیلڈر طیب طاہر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔