لاہور کے ایلیٹ سکول میں طالبہ پر تشدد، پانچ طالبات کے خلاف کارروائی
لاہور کے ایلیٹ کلاس سکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث پانچ طالبات کو سکول انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی تفتیش کے لیے قائم کمیٹی نے خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔
سکول کے ڈائریکٹرز میں ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور اُن کی اہلیہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور کے نجی سکول میں تین نوعمر طالبات کی جانب سے اپنی ایک ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر تاحال بحث جاری ہے۔
سنیچر کو لاہور کی ایک مقامی عدالت نے صوبائی دارالحکومت کے ایک نجی سکول میں ایک طالبہ پر مبینہ تشدد کرنے والی تین نوعمر طالبات کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
جج نے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو اس واقعے میں ملوث تینوں طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔