عالمی خبریں

امریکی بمباری سے 28 افغان شہید

اگست 31, 2017

امریکی بمباری سے 28 افغان شہید

افغانستان کے علاقے لوگر میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے کئی گھر ملیامیٹ ہو گئے ہیں، مقامی افراد کے مطابق جیٹ طیاروں نے عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے جس سے اٹھائیس لوگ شہید ہو گئے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین کی بے _

بمباری کے بعد مقامی لوگوں میں سخت اشتعال پھیل گیا اور امریکی فوج اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا_

افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد اس طرح کے حملے مستقبل میں بڑھنے کا خدشہ ہے جس میں عام شہری بھی فضائی بمباری سے متاثر ہوں گے_

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے