کھیل

لیجنڈز لیگ میں’نوجوان‘ مصباح الحق، شاندار بیٹنگ سے انڈیا کو شکست

مارچ 11, 2023

لیجنڈز لیگ میں’نوجوان‘ مصباح الحق، شاندار بیٹنگ سے انڈیا کو شکست

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجاز کو نو رنز سے شکست دے دی۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کے رواں سیزن کا پہلا میچ دوحہ میں کھیلا گیا۔

مصباح الحق کے مقابلے میں انڈیا کے گوتم گمبھیر نے 54 رنز کی شانداز اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پہلے کھیلتے ہوئے ایشیا لائنز نے 165 رنز سکور کیے۔ مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

جواب میں انڈیا مہاراجاز کی ٹیم 154 رنز ہی بنا پائی۔
ایشیا لائنز کے بولر سہیل تنویر نے 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ماضی کے سپر سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشیا لائنز اور انڈیا مہاراجاز کے مابین میچ میں کرکٹ کے مداحوں نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور سابق انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر کو ایکشن میں دیکھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے