ملی/ملٹری مسلم لیگ کی جعل سازی
حال ہی میں کالعدم تنظیم اور دیگر پرانے دائیں بازو کے چند سیاست دانوں کے اشتراک سے بننے والی ملی مسلم لیگ جس کو کئی افراد پیار سے ملٹری مسلم لیگ بھی کہتی ہیں چلنے سے پہلے ہی ٹھس کر گئی ہے_
الیکشن کمیشن پاکستان نے اس نئی مسلم لیگ کی جعل سازی بے نقاب کر دی ہے، کمیشن سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ کے نام سے کوئی سیاسی جماعت رجسٹر نہیں کی گئی_
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نہ ہی ملی مسلم لیگ کو کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 120 میم جو امیدوار ملی مسلم لیگ کے نام سے الیکشن لڑ رہا ہے وہ آزاد امیدوار ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو آزاد امیدوار شیخ محمد یعقوب کو بینرز سے ملی مسلم لیگ کا نام ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور اگر شیخ یعقوب ایسا نہیں کرتے تو ان کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی کے لئے کہا گیا ہے_

