پاکستان

پاکستانی اینکروں کی برما یاترا

ستمبر 10, 2017 < 1 min

پاکستانی اینکروں کی برما یاترا

Reading Time: < 1 minute

برما میں روہنگیا مسلمانوں پر سرکاری فوج کا ظلم تو خبروں میں ہے اور دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کو میانمار حکومت نے متاثرہ ریاست رخائن تک رسائی نہیں دی اس لیے بی بی سی، سی این این، ترک ٹی وی اور الجزیرہ ٹی وی کے صحافی بنگلہ دیش برما سرحد سے رپوٹنگ کر رہے ہیں مگر پاکستانی ٹی وی چینلز کے اینکروں کو رپورٹنگ سے زیادہ چونکہ اپنی کمپنی کی مشہوری کرنا مقصود ہے اس لیے عامر لیاقت، اقرار الحسن اور وقار ذکا فیس بک اور ٹوئٹر پوسٹس کے ذریعے میانمار پہنچ گئے ہیں اور وہاں سے رپوٹنگ بھی کر لی، گرفتار بھی ہوئے، رہا ہو کر وطن واپس بھی پہنچ گئے _

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں عامر لیاقت اور وقار ذکا کے ائر ٹکٹس تھائی لینڈ بنکاک کے ہیں اور اس کے لیے وہ دبئی میں دکھائی دے رہے ہیں، کئی افراد نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان دونوں افراد کے برما جانے پر سوال اٹھائے ہیں، علاقائی صورتحال پر نظر رکھنے والے لوگ کہتے ہیں کہ یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ کیا گیا ہے اور عامر لیاقت اور وقار ذکا دراصل دبئی سے بنکاک جا کر واپس آ گئے ہیں جبکہ اقرار الحسن میانمار میں جس علاقے میں گئے وہاں مسلمانوں کی آبادی نہیں ہے اور صرف چینل کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے ناظرین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے _

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر کئی افراد نے ایسی وڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ برما کے مسلمانوں کے نام پر وقار زکا کو رقم نہ دی جائے کیونکہ یہ شخص فراڈ کر رہا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے