پاکستان

نواز شریف عدالت میں طلب

ستمبر 13, 2017 < 1 min

نواز شریف عدالت میں طلب

Reading Time: < 1 minute

 احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، حسین اور حسن نواز کے خلاف پہلا مقدمہ سماعت کیلئے مقررکردیا ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے سمن جاری کردیے گئے،

نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے فلیگ شپ ریفرنس پرسماعت کا باقاعدہ آغاز19ستمبرسے ہوگا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مقدمے کے ملزمان نوازشریف ، حسن اورحسین نوازکوسمن جاری کردیے ، نیب حکام نے فلیگ شپ ریفرنس جج محمد بشیر کی عدالت میں جمع کرائے جس میں نیب نے نوازشریف سمیت دونوں صاحزادوں کو نامزد کیا ہے ، فلیگ شپ ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر19 ستمبرکوکریں گے ، رجسٹرارآفس کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے فلیگ شپ ریفرنس کی تکنیکی خامیاں دورکرکے ریفرنس گزشتہ روز جمع کرادیا تھا تاہم آج اضافی دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرئیں ،رجسٹرار آفس نے کہاکہ لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملزاوراسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنسزجمع ہونا ابھی باقی ہیں سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب کواحتساب عدالت میں ریفرنس جمع کرانے کےاحکامات دیے جبکہ عدالت کو چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے