پاکستان

نو مئی کے بعد 6 ماہ سے روپوش پی ٹی آئی کے امجد علی نیازی گرفتار

نومبر 20, 2023 < 1 min

نو مئی کے بعد 6 ماہ سے روپوش پی ٹی آئی کے امجد علی نیازی گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی نے امجد علی خان نیازی نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امجد علی خان کو میانوالی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ میانوالی پولیس سابق ممبر اسمبلی کو لے کر سرگودھا سے میانوالی پہنچی ہے۔

امجد علی خان پر 9 مئی کے واقعہ میں پاکستان ایئر فورس بیس پر حملے کی ایف آئی آر درج ہے۔

امجد علی خان گذشتہ چھ ماہ سے روپوش تھے۔

امجد علی خان عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی اور پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے سرگودھا میں دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو کر گرفتاری دی۔

تاہم پنجاب پولیس نے باضابطہ اس کی تصدیق نہیں کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے