پاکستان

پی ٹی آئی کے 17 وکلا کو پارٹی ٹکٹ، بابر اعوان اور اظہر صدیق آؤٹ؟

جنوری 13, 2024 < 1 min

پی ٹی آئی کے 17 وکلا کو پارٹی ٹکٹ، بابر اعوان اور اظہر صدیق آؤٹ؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں عمران خان کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات کا نام شامل نہیں ہے۔

اگر ایک طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی تو دوسری جانب اسلام آباد سے ایڈووکیٹ بابر اعوان کے ٹکٹ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا.

بابر اعوان کا ہے جنہوں نے اسلام آباد کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، تاہم تحریک انصاف نے ان پر وکیل رہنما شعیب شاہین اور دوسرے حلقے سے دیرینہ کارکن عامر مغل کو ترجیح دی ہے۔

نو مئی کے واقعے کے بعد بابر اعوان لندن چلے گئے تھے جس کے بعد پارٹی میں ان کی جگہ دیگر وکلا رہنماؤں نے لے لی اور بظاہر اب عمران خان ان پر انحصار نہیں کر رہے۔

وکیل اور قانونی امور پر عمران خان کے ترجمان رہنے والے نعیم حیدر پنجوتھا کے ٹکٹ پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ وہ قومی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔

بابر اعوان کی طرح لندن جانے والے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو بھی تاحال ٹکٹ نہیں مل سکا۔

انہوں نے لاہور سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تحریک انصاف نے لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 میں سے 11 حلقوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ جاری فہرست کے مطابق تین حلقوں میں ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

گیارہ میں سے چار حلقوں میں وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

شعیب شاہین اور شیر افضل مروت سمیت 17 وکلا کو ابھی تک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے