ٹرمپ نے تباہی کی دھمکی دیدی
Reading Time: 2 minutesسپر پاور نے دشمن ملک کو تباہ کرنے کی کھلی دھمکی دی ہے_
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر امریکا کو خطرہ ہوا تو شمالی کوریا کو ختم کرنے کے سوا اس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا ک جوہری تجربات پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں،شمالی کوریا ناکام ریاست اور وہاں کی حکومت بد عنوان ہے،شمالی کوریا کے لیڈر کو جارحانہ رویہ ترک کرنے تک تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کے پاس واحد راستہ اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبرداری ہے،شمالی کوریا کا سربراہ اپنے اور اپنی ریاست کیلئے خودکش مشن پر ہے، بعض ممالک بدترین صورت حال کی طرف جارہے ہیں، اقوام متحدہ ایسے ملکوں کے مسائل حل کرنے میں مدد کرسکتی ہے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے طاقت کو یکجا کیا ہوا ہے، دہشت گرد دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئے ہیں اور مضبوط ہورہے ہیں۔
امریکن صدر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بنیاد پرست اسلامی انتہا پرستی کو ختم کیا جائے گا، القاعدہ، طالبان، حزب اللہ اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی مدد کرنے والے ملکوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا، وہ امریکی عوام کا مفاد سب سے بالاتر رکھتے ہیں، منتخب ہونے کے بعد سے اب تک حکومت نے قابل قدر کام کیے، امریکا نے 7 ہزار ملین ڈالر امریکی فوج اور دفاع پر خرچ کیے ہیں اور جلد امریکی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط فوج بن جائےگی،انہوں نے کہا ہر ملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کے مفادات کا خیال رکھے، تمام ممالک دوسری اقوام کےحقوق کا بھی خیال رکھیں، شام تنازعے کا ایسا سیاسی حل نکالا جائے جو عوام کیلئے باعث احترام ہو، شامل میں کمیائی ہتھیاروں کا استعمال پریشان کن ہے۔