پاکستان

صحت کے مسائل، پرویز خٹک اپنی ہی بنائی پارٹی سے مستعفی

فروری 17, 2024

صحت کے مسائل، پرویز خٹک اپنی ہی بنائی پارٹی سے مستعفی

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے استعفی دے دیا ہے۔

جمعے کو پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا استعفی قبول کر لیا۔

پرویز خٹک کے مطابق استعفی صحت کے مسائل کی بنا پر دیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش نے بتایا کہ پرویز خٹک کا استعفی موصول ہوگیا ہے.

ترجمان پی ٹی آئی پی کے مطابق محمود خان پارٹی کے نئے چیرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے