پاکستان

جسٹس بابر ستار برہم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت میں پیش

فروری 21, 2024

جسٹس بابر ستار برہم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عدالت میں پیش

توہین عدالت کیس میں گرفتاری کا سامنا کرنے والے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وہ عمرے پر بیرون ملک جا رہے ہیں۔

بدھ کو سماعت کے آغاز پر جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن سے کہا کہ آپ نے ایم پی اوز کے 69 آرڈر جاری کیے، کیا اُن لوگوں کے ماں باپ نہیں تھے، کیا اُن میں سے کسی نے عمرے پر نہیں جانا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کے گزشتہ روز جاری کیے دوسرے شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے