پاکستان

لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چلتا

ستمبر 21, 2017 < 1 min

لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چلتا

Reading Time: < 1 minute

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، دوران سماعت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مقرر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد سے متعلق سیکورٹی اداروں کو خطوط لکھے گئے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ موبائل فونز کمپنیوں نے بھی لاپتہ افراد سے متعلق تعاون نہیں کیا اور ان کے فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی،  عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر کاغذی کارروائی کی بجائے عملی اقدامات کرکے دکھائے، مقدمہ کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے