پہلا فیصلہ، نو مئی واقعات کے بعد گرفتار 51 ملزمان کو سزائیں
Reading Time: < 1 minuteپنجاب کے شہر گوجرانوالہ کینٹ میں دہشتگردی کے درج مقدمے میں 51 ملزمان کو سزا سنا دی گئی ہے۔
تمام ملزمان پر 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، تشدد اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار تمام 51 مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔
سنیچر کی سہ پہر جج نتاشا نسیم سپرا نے فیصلہ سنایا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے 51 کارکنان گرفتار ہیں۔
Array