اہم خبریں

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

ستمبر 30, 2024 2 min

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

Reading Time: 2 minutes

سندھ ہائیکورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ ڈرائیور نتاشہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

پیر کو درخواست کی سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے معروف وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ملزمہ نتاشہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ اس کیس کی مرکزی ایف آئی آر میں فریقین کے مابین صلح ہو چکی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب ملزمہ نتاشہ گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا ،

عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی؟

سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نتاشہ کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے، ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جس کا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہوں۔

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کر لی گئی ہے، ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد درج کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے منشیات کے کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ملزمہ کو مرکزی کیس میں پہلے ہی ضمانت دی جا چکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے