کھیل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں بابر اعظم نمبر ون، پانچ نئے چہرے بھی شامل

اکتوبر 28, 2024 2 min

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں بابر اعظم نمبر ون، پانچ نئے چہرے بھی شامل

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان مینز ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں 25 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ان میں سے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ معاہدہ حاصل کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ اس ڈھانچے کے تحت جاری کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان گزشتہ برس اگلے تین سال کے لیے طے پایا تھا۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں پانچ نئے نام بھی شامل ہیں۔

ان میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان وہ کھلاڑی ہیں جنہیں پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کی کیٹیگری اے میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔ یوں شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے اس سے قبل وہ کیٹگیری اے میں شامل تھے۔

عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حارث رؤف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاداب خان کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔

کیٹیگری ڈی میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونئیر اور عثمان خان شامل ہیں۔

یوں پی سی بی کی جانب سے کُل 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنڑیکٹ جاری کیا گیا ہے۔

کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے والوں میں طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث اور زمان خان شامل ہیں۔

ان کے علاہ ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، فخر زمان اور امام الحق بھی کنٹریکٹس حاصل نہیں کر سکے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے