پاکستان

بجلی کیسے گراتے ہیں

ستمبر 27, 2017 < 1 min

بجلی کیسے گراتے ہیں

Reading Time: < 1 minute

بجلی کے صارفین کو پے در پے اربوں روپے کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں، پہلے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا اب نیپرا نے بجلی کی ترسیل کا کرایہ بھی صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے  –

نیپرا ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیٹر کو وزارت کے ماتحت کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے، نیپرا نے وزارت توانائی کے احکامات من وعن ماننے شروع کر دیئے،آزادی اور خودمختاری کے دنوں میں مسترد کی گیئں حکومتی درخواستیں منظور کرنی شروع کر دیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے عوام کو پے در پے اربوں روپے کے جھٹکے لگانا شروع کر دیئے، چند دن قبل بجلی کے ٹیرف میں 3روپے90پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا اب بجلی کی ترسیل پر اٹھنے والے 61ارب روپے کے اخراجات بھی صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل میں انتظامی لاگت،ٹرانسمیشن لائنوں کی انشورنس فیس اور فنانس سرچارج بھی عوام ہی ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال میں اٹھنے والے 11کروڑ روپے کے اخراجات بھی بجلی کے بلوں میں ادا کرنا ہوں گے۔ رہا 2018 میں بجلی کی کی وافر مقدار کی پیداوار کا دعوٰی تو وہ پورا ہو گا لیکن سوال اٹھ رہا ہے کہ اتنی مہنگی بجلی استعمال کون کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے