کھیل

نوجوان سیم کونساٹس کے دلچسپ شاٹس اور کوہلی کی کم ظرفی

دسمبر 27, 2024 < 1 min

نوجوان سیم کونساٹس کے دلچسپ شاٹس اور کوہلی کی کم ظرفی

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا کے مدمقابل باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں انڈین کھلاڑی وراٹ کوہلی نے اپنا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان آسٹریلوی بلے باز کو کندھا مارا جس کے بعد اُن کو کم ظرف قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سیم کونسٹاس کی پہلے ٹیسٹ میں بلے بازی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

اُنیس برس کے کونسٹاس نے جسپرت بمرا کی گیندوں کو دلچسپ انداز کی بلے بازی سے باؤنڈری کے باہر پہنچایا۔

اُنہوں نے وکٹ کیپر کے سر کے اوپر سے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کے انداز میں بمرا کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ دوسرے اینڈ پر کھڑے عثمان خواجہ ان مناظر سے محظوظ ہوتے رہے۔

میچ کے پہلے دن 10ویں اوور کے اختتام پر وراٹ کوہلی نے سیم کونسٹاس سے کندھا ٹکرایا تھا جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

بعدازاں ری پلے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 10ویں اوور کی آخری گیند کے بعد سیم کونسٹاس واپس اپنی کریز پر آئے اور پھر دوسری طرف سیدھا چل پڑے جبکہ اسی دوران وراٹ کوہلی پچ کی دوسری طرف سے آتے ہوئے کونسٹاس سے ٹکرا گئے۔

سیم کونسٹاس نے کا یہ ڈیبیو میچ تھا۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

انہوں نے جسپریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے تھے۔

‎آسٹریلیا کے اوپنر سیم کونسٹاس کو کندھا مارنے پر کوہلی پابندی لگنے سے تو بچ نکلے ہیں البتہ ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے