رپورٹر بھتہ لیتے گرفتار
صحافیوں اور رپورٹروں کی بدمعاشی اور بلیک میلنگ کی کہانیاں تو بہت سننے کو ملتی ہیں مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی شہری اس کی باقاعدہ شکایت کر کے بلیک میلرز کو گرفتار کرانے کی کوشش کرے _ سرگودھا میں مگر ایک افسر نے ہمت کر کے اینٹی کرپشن پنجاب کے تعاون سے یہ کر دکھایا ہے _
اوصاف اخبار کا رپورٹر بھتہ لیتے ہوئے سرگودھا میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے، نمائندہ اوصاف سرگودھا ملک محمد کامران کو سرکاری ملازم کوبلیک میل کرتے ہوئے مبلغ50000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے، انجم الرحمن، SDOمحکمہ بلڈنگ سرگودھانے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کودرخواست دی ہے کہ محمد کامران ملک، نمائندہ روز نامہ اوصاف سرگودھا مجھے بلیک میل کر رہا ہے، اُس نے میرے خلاف اخبار میں خبریں لگا کر میرے خلاف اینٹی کرپشن میں انکوائر ی لگاوئی اوراب مجھے بلیک میل کر رہا ہے کہ مجھے مبلغ50000روپے دو میں آپ کی انکوائری اینٹی کرپشن میں ڈراپ کروا دوں گا۔میں رشوت نہ دیناچاہتاہوں بلکہ کاروائی کروانا چاہتا ہوں۔جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی برائے ریڈڈیوٹی لگائی۔محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے مدعی کوجناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے رفاقت سلطان، سول جج،سرگودھا کی برائے ریڈ ڈیوٹی لگائی۔ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے محمد کامران ملک، نمائندہ اوصاف سرگودھاکو مبلغ50,000/-روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ملز م سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

