اہم

لندن میں ویلنٹائن ڈے پر مشہور شخصیات کے پسندیدہ لگژری ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی

فروری 15, 2025 2 min

لندن میں ویلنٹائن ڈے پر مشہور شخصیات کے پسندیدہ لگژری ہوٹل میں آگ بھڑک اُٹھی

Reading Time: 2 minutes

لندن کے ایک لگژری ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے پارٹی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی جہاں سے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو لندن کے ایک لگژری ہوٹل کو اُس وقت خالی کیا گیا جب ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آگ بھڑک اٹھی۔

فائٹر فائٹرز کے مطابق اب مشہور شخصیات کے لندن میں پسندیدہ مقام سمجھے جانے والا یہ ہوٹل ماضی میں فائر سٹیشن ہوا کرتا تھا۔

لندن فائر بریگیڈ نے ایکس پر لکھا کہ ان کے پاس مارلے بون ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر 20 فائر انجن اور لگ بھگ 125 فائر فائٹرز موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ دوپہر کے اوائل میں بھڑک اٹھی تھی جس پر بعدازاں قابو پا لیا گیا۔

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق فائر سروس کے ایک پریس افسر نے جائے وقوعہ پر اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے ’اچھی پیش رفت‘ کی ہے، جبکہ چلٹرن فائر ہاؤس ہوٹل کے مالک آندرے بالاز نے کہا کہ آگ پر ’مکمل طور پر قابو پا لیا گیا‘ تھا، اور اس دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ فائیو سٹار ہوٹل کے پائپ میں لگی لیکن وجہ ’اس مرحلے پر معلوم نہیں ہے۔‘

فائر بریگیڈ نے کہا کہ ’ڈکٹنگ میں آگ لگی ہے جو گراؤنڈ فلور سے چار منزلہ ہوٹل کی چھت تک لے جاتی ہے جس میں گراؤنڈ فلور پر ایک ریستوران ہے۔ فائر بریگیڈ نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ہی تقریباً 100 لوگ عمارت سے نکل چکے تھے۔

چِلٹرن فائر ہاؤس جو 1889 کا ہے، لندن کے پہلے مقصد سے بنائے گئے فائر سٹیشنوں میں سے ایک تھا، بعد میں امریکی تاجر اور ہوٹل مالک بالاز کی طرف سے اس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی گئی۔

یہ ہوٹل اے لسٹر میں مقبول ہے اور یہ 2018 میں پاپ سٹار کائلی منوگ کی 50 ویں سالگرہ کی پارٹی کا مقام بھی تھا۔

بالاز نے کہا کہ ہوٹل ’اگلی اطلاع تک‘ بند رہے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے