اہم خبریں

اسلام آباد کے ایف نائن میکڈونلڈ کے قریب خواتین پر تشدد، راضی نامے کے بعد ملزم رہا

مارچ 10, 2025 < 1 min

اسلام آباد کے ایف نائن میکڈونلڈ کے قریب خواتین پر تشدد، راضی نامے کے بعد ملزم رہا

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے میکڈونلڈ ریستوران کی پارکنگ میں تشدد کی متاثرہ خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے۔

خواتین اور ملزم کے درمیان راضی نامے کی دستاویز بھی منظرعام پر آئی ہے جس کے متن کے مطابق مکمل تسلی کرنے پر جمال بے قصور ہے اور مقدمہ غلط فہمی کی بنا پردرج کیا گیا۔

خواتین نے بیان میں کہا کہ ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا، اگر عدالت جمال کو رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا، اگر عدالت ملزم محمد جمال کو بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

خواتین کا کہنا تھاکہ ہم مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں۔ معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط ہیں۔

خیال رہے کہ 23 فروری کو ایف نائن پارک میں فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور خواتین سے 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی لی۔

قبل ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس نےکہا تھاکہ واقعہ 23 فروری کا ہے جس پر مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے