یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز سے بڑا حملہ
Reading Time: < 1 minuteروس میں حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر بڑا حملہ کیا گیا ہے جس میں ڈرونز نے بم گرائے۔
حکام کے مطابق روسی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کا یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ لگتا ہے، جس سے شہر کے دو ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا۔
حملے کے بعد مختلف جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ حملے سے ایک علاقے میں بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی، امریکی اور یوکرینی حکام کے جدہ میں مذاکرات سے ایک دن قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔
امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان روس، یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات منگل کو ہوں گے۔
Array