عالمی خبریں

امریکہ بدر کیے جانے والوں پر یومیہ ایک ہزار ڈالر جرمانہ کیوں؟

اپریل 8, 2025

امریکہ بدر کیے جانے والوں پر یومیہ ایک ہزار ڈالر جرمانہ کیوں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت تارکین وطن کو ملک بدری کے احکامات کے تحت یومیہ 998 ڈالر تک جرمانہ کیا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی طرف سے جائزہ لی گئی دستاویزات کے مطابق اگر احکامات کے باوجود تارکین امریکہ چھوڑنے میں ناکام رہتے ہیں تو جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور اگر وہ ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو ان کی جائیداد ضبط کی جا سکے گی۔

یہ جرمانے 1996 کے ایک قانون کے تحت ہیں اور ان کا نفاذ پہلی بار 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جرمانے کو 5 سال تک کے لیے سابقہ طور پر لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے