پاکستان

سوشل میڈیا سٹار ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت منسوخ، مگر کیوں؟

اپریل 8, 2025 < 1 min

سوشل میڈیا سٹار ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت منسوخ، مگر کیوں؟

Reading Time: < 1 minute

آٹھ برس قبل شہرت حاصل کرنے والے پشتون نوجوان اور سوشل میڈیا سٹار ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔

ارشد چائے والا نے حال ہی میں پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس کی اتھارٹی (نادرا) سے اپنے شناختی کی مدت میں توسیع یا رینیول کے لیے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اُن کا شناختی بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیا جا چکا ہے۔

نادرا حکام نے ارشد چائے والا کو ہدایت کی کہ وہ اگر شناختی بحال کرنا چاہتے ہیں تو اُن کو اپنے والدین کی سنہ 1978 سے پہلے پاکستان میں رہائش پذیر ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ سنہ 1979 میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی آمد ہوئی تھی۔

پشتون ہونے کی وجہ سے نادرا حکام کو شبہ ہے کہ ارشد چائے والا افغان شہری ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر کے پاکستانی شہریت کی بحالی کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے نادرا حکام کو جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث اُن کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کیے جا چکے ہیں اور اُن کے کاروبار کو نقصان کا سامنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے