ایران میں 8 پنجابی مکینک ’بلوچ آرمی کے حملے‘ میں قتل
Reading Time: < 1 minuteایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک مسلح حملے میں کم از کم آٹھ پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔
ایرانی نیوز ایجنسی خامہ پریس کے مطابق مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم آٹھ پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔
یہ حملہ 12 اپریل 2025 بروز ہفتہ کی صبح مہرستان ضلع کے گاؤں ’حز آباد پائیں‘ میں کیا گیا۔
حلووش نیوز ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق مسلح افراد نے مقتولین پر فائرنگ کی اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ تمام مقتول مبینہ طور پر مکینک تھے۔
مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے کہ جو گاڑیوں کی مرمت کی دکان کے مالک دلشاد، اس کے بیٹے نعیم، اور جعفر، دانش اور ناصر نامی ہیں۔
تمام کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر بلوچ نیشنلسٹ آرمی نامی ایک تنظیم کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے ایک بیان میں ان افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے۔