پاکستان

پاکستانی حکومت کے ناقد یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

اپریل 21, 2025 < 1 min

پاکستانی حکومت کے ناقد یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرنے والے بعض ایسے ناقد صحافیوں کے بینک اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں جن کا یوٹیوب کے سوا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ثنااللہ خان کی ایک رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے اُن میں اسد طور اور صدیق جان کے علاوہ بیرون ملک مقیم عمران ریاض اور صابر شاکر شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان افراد کے قریبی رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

صحافی ثنااللہ خان کے مطابق اسد علی طور کی بزرگ والدہ کی پینشن بھی بند کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پوچھا گیا تو اُن کا جواب تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تاہم متاثرہ یوٹیوبرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے